اسلام آباد: نیویارک میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ”ٹیکس ورلڈ ،انٹرنیشنل اپیریل سورسنگ شو،، ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ فیئر“ میں شرکت کے لئے 8 مارچ 2019ءتک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میل کا انعقاد 22 سے 24 جولائی 2019ءکو نیویارک، امریکا میں ہو گا جس میں فیبرک، ڈینم اور کپڑے کی مصنوعات، ہوم ٹیکسٹائلز کی مصنوعات اور مردانہ و زنانہ کپڑوں وغیرہ کی مصنوعات تیار و برآمدات کرنے والے ادارے شرکت کر سکیں گے اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے اور اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیںگے۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔