مختلف شعبوں کی 5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 14ارب روپے کی منظوری

523

لاہو ر: حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2018-19 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 17 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی5 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 14 ارب 6 کروڑ 83 لاکھ 95 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمان گیلانی نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے 17 ویں اجلاس میں جن 5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ان میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کی ڈویلپمنٹ کی مدد سے صوبہ پنجاب میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے 6 ارب روپے، حکومت کے لون مارک اپ سپورٹ پروگرام کے ذریعے سے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپنگ سیکٹر کو آگے بڑھانے کیلئے 3 ارب روپے، صوبہ پنجاب میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کی ڈویلپمنٹ اور پروموشن کے حوالے سے کریڈٹ گارنٹی سکیم کیلئے 2 ارب 50 لاکھ روپے، صوبہ پنجاب میں شتر مرغ کے فارم ہاؤسز کو مزید بڑھانے کیلئے 9 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار روپے اور راولپنڈی ، مری ، کشمیر روڈ (لمبائی 38 کلومیٹر) کی تعمیر و مرمت اور بحالی کیلئے 2 ارب 47 کروڑ 78 لاکھ 21 ہزار روپے شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here