لیسکو کے 34 افسران کیلئے ٹائم اینڈ سٹریس منیجمنٹ ٹریننگ کا انعقاد

507

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 34 افسران کے لیئے ٹائم اینڈ سٹریس مینجمنٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقد کئے گئے اس ایک روزہ ٹریننگ کورس کا مقصد جونئیر اور مڈل منیجمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران میں روزمرہ اور انتہائی مشکل حالات کے دوران اپنے کام پر عبور، اوور لوڈ یا ذیادہ سے ذیادہ کام کے انتظام سے متعلق آگاہ کرنا تھا تاکہ افسران اس حوالے سے بتائی گئی تکنیکوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنے بلکہ اپنے ادارے کے لئے بھی ایک فعال کردار ادا کرسکیں۔ اس خصوصی ٹریننگ کے لئے جنرل منیجر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ محمد رضوان کو بطور ٹریننر مدعو کیا گیا جنہوں نے لیسکو افسران کو ٹائم اینڈ سٹریس مینجمنٹ کی تکنیکوں پر لیکچر دیئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here