لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روز رائے ونڈ روڈ پر ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے والی تین غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران اڈامل کے قریب ایک غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن، حشمت پبلک سکول کے قریب ایک لینڈ سب ڈویژن اور مانگاروڈ پر بسم اللہ پارک کی چار دیواریاں، سیوریج سسٹم، سڑکیں ‘دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا۔