لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان لمز کے شیخ احمد حسن سکول آف لاء میں بینکنگ قوانین کے شعبہ میں ایس بی پی چیئر کے قیام کے لئے مفاہمت کا سمجھوتہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ اور وائس چانسلر لمز ڈاکٹر ارشد احمد نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ لمز کے بانی سید بابر علی، لمز بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران ڈاکٹر پرویز حسن اور صائمہ خواجہ، ریکٹر لمز شاہد حسین، قائمقام ڈین ایس اے ایچ ایس او ایل ڈاکٹر کامران اصدر اور معروف قانون دان حسن عرفان بھی شریک تھے۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے لمز کے لئے بھرپور تعاون و حمایت کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر ارشد احمد نے کہا کہ ہم اس حوالے سے پراعتماد ہیں کہ یہ چیئر ایسا تحقیقی پروگرام تشکیل دے گی جو معاشرے کے لئے مفید ثابت ہو گا۔