اسلام آباد: پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایم این ایف (موسٹ فیورڈ نیشن) سٹیٹس ختم کرنے اور پاکستانی درآمدات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد پاکستان نے بھی بھارت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے.
بزنس ریکارڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان بھی بھارت سے آنے والی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی 200 بڑھانے پر غور کر رہا ہے.
یہ بھی پڑھیے: پلوامہ حملے کا ردعمل: ایم ایف این اسٹیٹس ختم کرنے کے بعد بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کردی
باخبر ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر پاکستان کا ایم ایف سٹیٹس ختم کرنے کا معاملہ بھی جینیوا میں ورلڈ ٹریڈ ارگنائزیشن کے روبرو اٹھایا جائے گا.
کامرس ڈویژن میں سیکریٹری کامرس یونس ڈھاگا کی زیر صدارت دو گھنٹے کے اجلاس میں اس تجویز کا حتمی شکل دی گئی.
یہ اجلاس ایم ایف اسٹیٹس ختم ہونے سے درآمد و برآمدات پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے بلایا گیا تھا.
یہ بھی پڑھیے: پلواما حملہ، بھارت نے پاکستان کا ‘پسندیدہ قوم’ کا درجہ ختم کردیا
ذرائع کے مطابق کامرس ڈویژن نے نیشنل سکیورٹی کونسل کے آئندہ چند دنوں میں ہونے والے اجلاس میں پیش کرنے کیلئے مخلتف تجاویز تیار کی ہیں جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا.
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے پاکستان سے سیمنٹ کی تجارت بند کردی
اس سے قبل رواں ہفتے ہی پاکستانی سیمنٹ ایکسپورٹرز کو بھارت روانہ ہونے والی سیمنٹ کی شپمنٹس واپس بلانے کا کہا گیا تھا.