اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100انڈیکس39ہزار کی نفیساتی حد کھو بیٹھا

558

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 40ہزار کی نفیساتی حد بھی کھو کر 39ہزار 957 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور 20ارب ڈالر کے معاہدوں کے باوجود آج کاروباری ہفتے میں لگاتار دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کےدوران 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 40ہزار 320 جبکہ کم از کم 39ہزار941 کی سطح پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 262 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39ہزار957پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران5کروڑ 60لاکھ16ہزار 210 حصص کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹ ویلیو3ارب 54لاکھ98ہزار92روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here