اسلام آباد: 10 سال کے دوران قدرتی آفات کے باعث قومی معیشت کو 18 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو قدرتی آفات کے باعث ہونے والے نقصان کا سامان ہے اور صرف سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کو سالانہ 3 تا 4 فیصد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2005ء سے 2015ء کے دوران قدرتی آفات کی وجہ سے قومی معیشت کو 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔