فوجی سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 24.1 فیصد اضافہ

696

اسلام آباد: سال 2018ء کے آخری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر کے دوران فوجی سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 24.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجی گئی کمپنی کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال کے آخری تین ماہ میں اکتوبر تا دسمبر 2018ء کے لئے فوجی سیمنٹ نے 1022 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ سال 2017ء میں اکتوبر تا دسمبر کے لئے کمپنی کا خالص نفع 823.7 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ء کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ سال 2018ء کے آخری تین ماہ کے دوران فوجی سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 198.3 ملین روپے یعنی 24 فیصد سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

1 COMMENT

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here