پاکستان سعودی عرب سے ہر ماہ موخر ادائیگیوں پر 25 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل حاصل کرے گا

445

خزانہ ڈویژن کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے ہر ماہ موخر ادائیگیوں پر 25 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل حاصل کرے گا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےدورے کے دوران تین ارب ڈالر مالیت کے تیل کی موخر ادائیگیوں پر حصول سے متعلق معاہدے پر دستخط ہونا طے پایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے لئے تین ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here