اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے بھارت نے تجارت کے لیے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ ختم کرنے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔
نجی ٹیلیویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نےکہا کہ چونکہ دونوں ممالک ورلڈ ٹریڈ فورم کے رکن ہیں اس لیے پاکستان ایم ایف این اسٹیٹس ختم کرنے کا معامہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سمیت مخلتف فورمز پر اٹھا سکتا ہے. انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور بھارت سے اس معاملے پر بات ہوسکتی ہے.
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 44 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کو دیا گیا ایم ایف این اسٹیٹیس واپس لے رہے ہیں جس کا اطلاق فوری ہوگا۔
ایم ایف این اسٹیٹس ختم ہونے کے بعد بھارت کو درآمد کردہ پاکستانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں 200 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔