مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 116 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40506 پر ٹریڈ کر رہا تھا جو کہ 166 پوائنٹس کے اضافہ سے 40623 پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 40623 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد پہلے ایک گھنٹے میں 5,864,950 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 556,966,446 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 37 پوائنٹس کی کمی سے40 ہزار 506 پر بند ہوا تھا۔دن بھر پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن، سیمنٹ اور کمرشل بینکوں کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گی- دن کے اختتام پر کاروبار کا حجم 12 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جس کی مالیت 6 ارب سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث مارکیٹ میں 37 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 40ہزار 506 پر بند ہوا۔