اسلام آباد:وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نقصان میں چلنےوالے حکومتی اداروں کی بحالی کے لئے ہولڈنگ کمپنی قائم کر دی گئی ہے۔ ’’سرمایہ پاکستان ‘‘ کے نام سے قائم کی گئی ہولڈںگ کمپنی’’ سرمایہِ پاکستان سرٹیفیکیٹس‘‘ جاری کرے گی،اس کمپنی کی طرف سےسرٹیفیکیٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم نقصان میں جانے والے حکومتی اداروں کی بحالی پر خرچ کی جائیگی۔
Sarmaya e pakistan, the holding company for state owned enterprises, incorporated. Turning around the state owned enterprises and eliminating their losses which are eating up resources which should be used for development and welfare, is vital for economic turnaround of Pakistan pic.twitter.com/H0Ptwr4xhH
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 15, 2019
اسد عمر نے کہا کہ نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کو منافع بخش داروں میں تبدیل کیا جائے گا، اسد عمر نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کا نقاضا ہے کہ نقصان میں چلنے والے اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی برس سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے)اور پاکستان اسٹیل ملزسمیت دیگر کئی ادارے نقصان میں چلائے جارہے ہیں۔ ان اداروں کے لیے حکومت پاکستان کو ہر سال اربوں روپے مختص کرنا پڑتے ہیں جوسرکاری خزانے پر بھاری بوجھ کا باعث ہے۔