سی پیک کے اگلے مرحلے میں مزید سرمایہ کاری پر توجہ دی جائےگی، چینی سفیر

چینی سفیر یائو جنگ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیاsi pik

446

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں سرمایہ کاری اور پاکستان سے زیادہ مصنوعات خریدنے پر فوکس کیا جائے گا.

چینی سفیر نے جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں سی پیک منصوبوں پر دو طرفہ پیشرفت سے آگاہ کیا، ایوان وزیراعظم کے جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین قریب ترین دوست اور شراکت دار ہیں، انہوں‌ نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مزید کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان سے اپنی ملاقات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اور کاروباری برادری وزیراعظم عمران خان کے اس ویژن اور ایجنڈہ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور معیشت کو عالمی سرمایہ کاروں کیلئے کھولا جائے.

انھوں نے پاکستانی حکومت کی جانب برآمدات بڑھانے کیساتھ ساتھ ہر طرح کی سرمایہ کاری کو دعوت دینے کیلئے بنائی جانے والی پالیسیوں کی بھی تعریف کی.

یائوجنگ نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کی ترقی کیلئے چین ایک مضبوط اتحادی کا کردار ادا کرتا رہے گا. “ہمیں وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر مکمل اعتماد ہے اور پاکستان ضرور خوشحالی اور ترقی کی منزل کو پائے گا”.

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے دو طرفہ دوستی اور چینی صدر زی جن پنگ کے سماجی و معاشی ترقی کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے.

عمران خان نے کہا کہ سی پیک نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی سمت دی ہے اور پاکستان اس کی وقت پر تکمیل چاہتا ہے. انہوں نے سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا. وزیر اعظم نے زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کیلئے بھی اپنی ترجیحات کا اظہار کیا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here