بڑے شہروں پر دباؤ کم کرنے کیلئے نئے شہروں کا قیام ناگزیر ہے:محمود الرشید

535

لاہور: وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کاکہناہے کہ بڑے شہروں پر آبادی کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے نئے شہروں کا قیام ناگزیر ہے میاں محمود الرشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے شہروں کے قیام سے ٹریفک ، امن و امان اور زیادہ آبادی سے متعلقہ دیگر مسائل بھی احسن انداز میں حل ہوں گے ننکانہ صاحب، سکھیکی ، للہ ، پنڈی بھٹیاں اور گجرات کو گھروں کی تعمیرکی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لئے منتخب کیا گیا ہے پنجاب حکومت وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق نئے شہروں کی تعمیر کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے گی۔ وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشیدنے ٹاسک فورس، محکمہ ہاؤسنگ اور اربن یونٹ کے نمائندوں پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت بھی کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here