ْرواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں برآمدات میں 2.24 فیصد اضافہ ،درآمدات میں 5.17 فیصد کمی

گزشتہ مالی سال کے سات ماہ کے مقابلے میں امسال تجارتی خسارہ 9.66فیصد کمی سے19 ارب 26کروڑ ڈالر رہا

499

لاہور: حکومت کی جان سے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ ( جولائی تا جنوری )میں برآمدات میں 2.24 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 5.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018-19 کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری )کے دوران 13 ارب 23کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیںجو گزشتہ مالی سال 2017-18 کے اسی عرصے کی 12 ارب 94کروڑ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 2.24فیصد اضافے سی29کروڑ ڈالر زیادہ رہیں۔
رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران درآمدات 34 ارب 26کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی 34 ارب 26 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں ایک ارب 77کروڑ ڈالر کم رہیں جو5.17فیصد ہیں۔۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سا ل 2017-18 کے ابتدائی سات ماہ ( جولائی تا جنوری )کے دوران تجارتی خسارہ 21 ارب 32کروڑ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے اس کا حجم19 ارب 26کروڑ ڈالر رہا جس میں9.66 فیصد کمی ہوئی اور 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کم رہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here