وزیر اعظم ایکسپورٹ پیکج کے تحت ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7 ماہ میں 14 ارب روپے مل چکے

ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومتی اولین ترجیحات میں شامل، آئندہ پانچ سالوں‌ میں 115 ارب روپے مزید ملیں گے، افتخار بابر

438

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے برآمدات بڑھائو پیکج کے تحت‌ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو رواں‌ مالی سال کے سات ماہ کے دوران 14 ارب روپے مل چکے ہیں.

ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری سیکریٹری افتخار بابر نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو آئندہ پانچ سالوں‌ میں 115 ارب روپے مزید ملنے کا امکان ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مدد اور برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کافی لچک کا مظاہرہ کیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے جس کے نتیجے میں ناصرف بیرونی تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے.

افتخار بابرنے اس سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت برآمدات بڑھائو پیکج کا دائرہ کار دیگر انڈسٹریز جیسا کہ فارماسیوٹیکل تک بھی بڑھانا چاہتی ہے. حکومت نے ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر بھی ٹیکسوں میں کافی حد تک چھوٹ دی ہے. اس پیکج سے انڈسٹری کے اخراجات میں کمی ہوگی جس سے ناصرف صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کو فائدہ ہوگا بلکہ عام آدمی بھی مستفید ہوگا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here