اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عارف عثمانی کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نیشنل بنک آف پاکستان (این بی پی) تقرری کی منظوری دے دی.
عثمان منظور کا تقرر تین سال کیلئے کیا گیا ہے اور اس حوالے سے افواہیں گزشتہ سال نومبر سے گردش میں تھیں.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 نومبر کو وفاقی کابینہ کو بتایا گیا تھا کہ نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر کا تقرر سٹیٹ بنک کی مشاورت کیساتھ تین سال کی مدت کیلئے کیا گیا ہے. مختصر مشاورت کے بعد کابینہ نے عارف عثمانی کی تقرری کا فیصلہ کرلیا.
عارف عثمانی مشرق بنک میں خدمات انجام دینے کے علاوہ ابوظہبی اسلامک بینک کے گلوبل ہیڈ آف ہول سیل بینکنک اور سٹی بینک کے پاکستان میں مینجنگ ڈآئریکٹر اور کنٹری آفیسری رہ چکے ہیں.