چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ ہوا: اسد عمر

معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں. گزشتہ ماہ برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی دیکھی گئی اور تجارتی خسارہ 1.1 ارب ڈالر سے زیادہ کم ہوا

475

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 1.4 ارب ڈالر کے ساتھ 12 فیصد اضافہ ہوا ہے.

ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 6 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے کل 12.77 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی زر مبادلہ کے ذخائر میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں. پاکستان ادارہ برائے شماریات کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی دیکھی گئی اور تجارتی خسارہ 1.1 ارب ڈالر سے زیادہ کم ہوا.

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال جولائی سے دسمبر کے دوران خدمات میں تجارتی خسارہ 800 ملین ڈالر کم ہوا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here