اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پی آئی اے کیلئے 5 ارب 60 کروڑ کی منظوری

117

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پی آئی اے کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ہوا جس میں قومی اداروں کے مالی معاملات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی جس سے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کے لیے پرزے خریدے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں کپاس کی فصل بڑھانےکیلئے اقدامات اٹھانےکی بھی منظوری دی اور کپاس کے کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے ریسرچ ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی جب کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کپاس پر تحقیق اور پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here