پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس تک کا اضافہ

464

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز اچھا ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 76 پوائنٹس تک پہنچا ۔تاہم رپورٹ فائل کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ تھا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 980 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 5,399,590 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 329,671,800 بنتی ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here