تبدیلی حکومت کے پہلے 6 ماہ، قرضوں میں 2 ہزار 425 ارب روپے اضافہ

408

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 6 ماہ میں ہی ملکی و غیر ملکی قرضوں میں 2 ہزار425 ارب روپے کااضافہ ہوچکا ہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر غیر ملکی قرضے 1306 ارب روپے بڑھے جبکہ اسی مدت کے دوران ملکی قرضوں میں ایک ہزار 119 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے پہلے چار ماہ میں ملکی و غیر ملکی قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بنک کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے پہلے 4 ماہ میں غیر ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے اضافہ ہوا جبکہ ستمبر تا دسمبر مرکزی حکومت کے ملکی قرضے 6 سو 16 ارب روپے بڑھے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت سابق حکومتوں کی طرح محض قرضوں پر انحصار کر رہی ہے اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ہچکچا رہی ہے. نئی حکومت کے پہلے 5 ماہ میں قرضوں میں 7.7 فیصد اضافہ ہوچکا تھا.

1 COMMENT

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here