روسی کمپنی گیزپروم کا پاکستان کیساتھ 10ارب ڈالر کا معاہدہ

234

روسی کمپنی پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔روس پاکستان کو یومیہ 1ارب کیوبک فٹ گیس بھی فراہم کرے گا ۔روسی وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے مابین تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق بیشتر امور زیر بحث آئے۔وزیر پیٹرولیم کے مطابق روسی کمپنی اور انٹر سٹیٹ گیس سسٹم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ روسی کمپنی پاکستان میں تیل، گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے میں10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ روسی کمپنی گیس کی زیر زمین سٹوریج سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ روس کی پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے۔معاہدے کے تحت روس پاکستان کو روزانہ 500ملین سے 1ارب کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا جو سمندری راستے سے پاکستان پہنچائی جائے گی جبکہ پائپ لائن کی تعمیر آئندہ 3 سے 4 سال کے دوران مکمل کر لی جائے گی۔بعد ازاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ روسی کمپنی پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی، انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور گیزپروم کمپنی میں معاہدہ ہوگیا ہے غلام سرور خان نے بتایا کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی، یہ معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here