اسٹاک ایکسچینج میں سیمنٹ کمپنیوں کے حصص میں تیزی

677

کراچی: دیامیر، بھاشا و مہمند ڈیم اور حکومت کے پانچ سال کے دوران 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں پیشرفت ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیمنٹ کمپنیوں کے حصص میں تیزی آگئی ہے۔ پیر کوکاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار مثبت خبریں آنے سے سیمنٹ سیکٹر کے حصص پر ٹوٹ پڑے تھے اور اس سیکٹر میں حصص کی خریدوفروخت کاغیر معمولی تجارتی حجم دیکھنے میں آیاتھا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر زبردست خریداری کے سبب سیمنٹ سیکٹر کے مجموعی مارکیٹ سرمائے میں 4.58 فیصد کااضافہ ہواتھا۔ ویسے توتمام سیمنٹ کمپنیوں اور الائیڈ انڈسٹریز کے حصص مارکیٹ ختم ہونے پر مثبت زون میں بند ہوئے تھے تاہم ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ 5فیصد سے زائد، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ 4.99فیصد سے زائد اور کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ 4.98 فیصد سے زائد اضافہ ہونے پر بند کئے گئے تھے جبکہ لکی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت4.71فیصد‘ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں4.9فیصد اور بیسٹ وے سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں4.05فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here