اسلام آباد: پاکستان کی معروف موبائل فنانشل سروس جاز کیش (JazzCash) نے ماہانہ 50 لاکھ فعال موبائل اکاؤنٹ صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا ۔ یہ پیشرفت پاکستان میں تیزی سے فروغ پاتی ہوئی مالی شمولیت اور معاشی مواقوں میں اضافے کی نشاندہی کر تی ہے ۔ صارفین کے اعتماد کے باعث 2018ء میں JazzCash کے ذریعہ 1 کھرب روپے کی 0.5 ارب ٹرانزیکشنزکی گئیں۔ کمپنی نے 2017ء کی 59 فیصد ترقی کے مقابلے میں گزشتہ سال ٹرانزیکشنز کے ذریعہ 75 فیصد ترقی حاصل کی۔ جاز کیش کے 50 لاکھ صارفین مکمل ہونے کے موقع پر سی ای او جاز عامر ابراہیم نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی بہترین صلاحیت موجود ہے اور اس ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی رفتار ہماری توقع سے بھی بڑھ کر ہے۔ جاز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر -عامر اعجاز نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” جاز کیش مسلسل اپنی سروسز میں بہتری اور جدت کے ذریعہ صارفین کی ادائیگی سے متعلق ضروریات کو بلاروکاوٹ آسانی فراہم کر رہا ہے ۔ ماہانہ پچاس لاکھ فعال صارفین کا یہ کامیاب سنگ میل اور مسلسل ترقی صارفین کا جاز کیش کی سروسز پر اعتماد اور مقبولیت کو ظاہر کر تا ہے۔ “سال 2018ء کے دوران جاز کیش نے موبائل اکائونٹ صارفین کے لیے EMV (chip-based) VISA Debit Card بھی متعارف کروایا جو کہ اس وقت مارکیٹ کا سب سے محفوظ کارڈ ہے۔ یہ کارڈ ملک بھر میں 50,000 سے زائد مرچنٹس کی سروسز اور کسی بھی ATM پر رقم نکلوانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔