چینی سرمایہ کاروں کی یورپی کمپنیوں میں دلچسپی میں کمی

499

بیجنگ: چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے یورپی کمپنیوں کو خریدنے کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشاورتی ادارے ای وائی نے بتایاکہ چینی کاروباری اداروں کی جانب سے گزشتہ برس جرمن کمپنیوں کو خریدنے یا شراکت داری کے صرف پینتیس واقعات سامنے آئے۔
2016ء میں یہ تعداد 68 جبکہ 2017ء میں 54 تھی۔ اس کی ایک اہم وجہ یورپ میں بڑھتی ہوئی بے اعتمادی اور چین کی اقتصادی ترقی میں کمی ہے۔ اس دوران یورپ میں چینی سرمایہ کاری کا حجم ایک سال کے دوران نصف کی کمی کے ساتھ تقریباً ستائیس ارب یورو ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here