واٹس ایپ میں پیغامات کی پرائیویسی کیلئے دو نئے فیچرز کا اضافہ

626

میسجنگ کی مقبول ایپ واٹس ایپ میں پیغامات کو خفیہ اور محفوظ رکھنے کے لیے صارفین کو فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی فیچر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان دونوں فیچرز کی مدد سے صارف صرف خود ہی واٹس ایپ کے پیغامات دیکھ سکے گا اور اس کے علاوہ کوئی بھی اُس کے چیٹ باکس کو نہیں کھول سکے گا۔
فیس آئی ڈی فیچر کی مدد سے صارف اپنے چہرے کی شناخت کے ذریعے واٹس ایپ کو اَن لاک کرسکے گا جب کہ ٹچ آئی ڈی فیچر کی مدد سے وہ صرف اپنے فنگر پرنٹس کی مدد سے ہی چیٹ باکس تک رسائی حاصل کرسکے گا۔
یہ فیچرز فی الحال آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروائے گئے ہیں یعنی آئی فون ایکس، آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کے صارفین کے لیے فیس آئی ڈی دستیاب ہے جبکہ دیگر آئی فون ماڈلز ٹچ آئی ڈی سے مدد لے سکتے ہیں۔
ان فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جانا ہوگا، جس کے بعد اکاؤنٹ پر کلک کرنا ہوگا، پھر پرائیویسی کے آپشن میں دونوں فیچرز موجود ہوں گے جہاں اسکرین لاک کے آپشن کو فعال کرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں صارف کو یہ آپشن بھی فراہم ہوگا کہ وہ کتنے دورانیے کا واٹس ایپ لاک لگانا چاہتا ہے، جیسے 10 سیکنڈ، ایک منٹ یا 1 گھنٹہ۔
فی الحال یہ دونوں فیچرز صرف آئی فون صارفین استعمال کرسکیں گے، تاہم ممکن ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here