رواں مالی سال زرعی مشینری کی ملکی درآمدات میں 2.18 فیصد اضافہ

428

اسلام آباد: رواں مالی سال 2018-19ءکی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر کے دوران زرعی مشینری کی ملکی درآمدات میں 2.18 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات برائے پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ءکے دوران زرعی مشینری کی قومی درآمدات 62 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران درآمدات کا حجم 60.67 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران زرعی مشینری کی ملکی درآمدات میں 1.33 ملین ڈالر یعنی 2 فیصد سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here