حب میں تعمیر کی جانے والی فلوٹنگ جیٹی ماہی گیروں کے حوالے

678

کراچی: چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی (CPHGC) کی جانب سے 4 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی گئی فلوٹنگ جیٹی مقامی ماہی گیروں کے حوالے کردی گئی۔ اس حوالے سے حب کے علاقے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ماہی گیروں سمیت بلوچستان حکومت اور چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی گائو چن شوئی،صوبائی وزارتِ فشری کے سیکریٹری فشریز اور کوسٹل ڈیویلپمنٹ ارشد حسین بگٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسرچائنا پاور حب جنریشن ژائو یونگ گینگ اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے فشریز حاجی اکبر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب کے بعد معزز مہمانوں نے فلوٹنگ جیٹی کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرژائو یونگ گینگ نے کہا کہ فلوٹنگ جیٹی کمپنی کی جانب سے علاقے کے لوگوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے ۔ہم نے پلانٹ کے آپریشنز شروع ہونے پہلے کوئی منافع کمائے بغیرعلاقے میں انفرااسٹرکچر کی بحالی اورمقامی لوگوں کی طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے۔ اس موقع پر چینی قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی گائو چن شوئی نے کہا کہ گذشتہ 5 سالوں میں سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والوں 11منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ مزید 11منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان منصوبوں کی کل مالیت.9 18ارب ڈالر ہے اور ان منصوبوں سے پاکستان میں 70,000ہزار براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ماہی گیروں کیلئے سی پی ایچ جی سی کی جانب سے تعمیر کردہ فلوٹنگ جیٹی حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here