اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی

68

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر بدھ کے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41614 پوائنٹس سے ہوا تھا اور مارکیٹ میں کچھ دیر کیلئے تیزی بھی دیکھنے میں آئی جس سے انڈیکس میں 150 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروبار میں تیزی کا رجحان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکا اور کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے انڈیکس سطح آغاز سے بھی 48 پوائنٹس نیچے چلا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 41619 پر ٹریڈ کررہا تھا۔ رپورٹ فائل ہونے تک اسٹاک ایکسچینج میں 38,812,410 شیئر کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,304,830,082 پاکستانی روپے رہی۔
رواں سال کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here