یوم یکجہتی کشمیر، اسٹیٹ بینک سمیت تمام مالیاتی ادارے آج بند رہیں گے

547

لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کے باعث آج 5 فروری بروز منگل بند رہیں گے اور کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 5فروری بروز منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری و غیرسرکاری ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here