وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

530

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 56 پیسہ فی یونٹ اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی (نیپرا) کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 56 پیسہ فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے، اضافہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی میں اضافے کے باعث صارفین پر چار ارب بیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق نومبر میں فیول چارجز 5.8519 روپے فی کلوواٹ آورز تھے جو دسمبر میں بڑھ کر 6.4303 روپے فی کلو واٹ آورز ہوگئے۔ صارفین کو ماہ دسمبر کا اضافی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ فروری کے بلوں میں ادا کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here