کراچی: دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ نے 2018 میں بہترین منافع حاصل کیا۔ بینک نے 31دسمبر 2018کے اختتام پر قبل از ٹیکس 4.1ارب روپے کے ساتھ بعد از ٹیکس 2.5ارب روپے منافع کا اعلان کردیا۔ بینک نے منافع میں 61فیصد اور اس سے قبل 57فیصد اضافہ حاصل کیا۔ یوں فی شیئر آمدن 2.15روپے فی شیئر مقرر ہوا جو اس سے قبل 2017میں 1.41روپے فی شیئر تھا۔ بینک نے 28فیصد کی گروتھ حاصل کی جس سے کل آمدن 153ارب روپے رہی۔ جبکہ بینک میں کھاتہ داروں کی جانب سے ریکارڈ 22فیصد اضافہ سے 182ارب روپے جمع کرائے گئے۔ دبئی اسلامک بینک نے ’بہترین ابھرتے ہوئے بینک‘ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔