جنوری میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

407

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو کے مطابق پاکستان میں جنوری کے مہینے میں مہنگائی میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق پاکستان میں دسمبر کی نسبت جنوری میں مہنگائی ایک فیصد بڑھی۔رواں مالی سال جولائی تاجنوری تک مہنگائی میں 6 اعشاریہ 21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی طور پر گذشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی 7 اعشاریہ 19 فیصد بڑھی۔اعدادو شمار کے مطابق ایک سال میں گیس کی قیمت میں 85 فیصداضافہ ہوا جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 15 فیصد اور سی این جی 28 فیصد مہنگی ہوئی۔ڈیزل کی قیمت میں 19 فیصد، مٹی کے تیل میں 16 فیصد اور بسوں کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔ گذشتہ ایک سال کے دوران سگریٹ 20 فیصد اور چائے کی پتی 17 فیصد مہنگی ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here