اقتصادی زونز کو بجلی و گیس کی فراہمی کا پلان تیار کرنے کا فیصلہ

566

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے بجلی و گیس کے کنکشن 30 روز میں جاری کرنے کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی جب کہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 83 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی پارکس کے قیام کےلیے بجلی اور گیس کے کنکشن کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گی جب کہ پیٹرولیم ڈویژن اور پاور ڈویژن کو اس مقصد کےلیے پلان کی تیاری کے حوالے سے 30 دن کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ سی پیک کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں نو خصوصی صنعتی زونز قائم کیے جائیں گے۔ مشیر تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ نے ای سی سی کو خصوصی اقتصادی زونز کی راہ میں حائل مشکلات پر بریفنگ دی اور انہیں صنعتی پالیسی کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز دی۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی راہ میں روایتی بدانتظامی رکاوٹ ہے۔ خیبر پختوانخواہ میں رشکئی، پنجاب میں ایم تھری فیصل آباد اور کراچی کے قریب دھابیجی کے علاقے میں صعنتی زونز قائم کرنا ترجیح ہے۔ ای سی سی نے پاکستان مشین ٹول فیکڑی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور دیگر واجبات کی فراہمی کیلئے 83 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here