پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب ڈالرز کا اضافہ

510

اسلام آباد: پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب ڈالرز کا اضافہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے معاہدے کے تحت فنڈر ریلیز کر دیے، کل ذخائر 15 ارب ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک کے موجودہ زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے معاہدے کے تحت پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز ریلیز کر دیے ہیں۔ اسی باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے اقتصادی ماہرین کی جانب سے بھی رائے دی گئی ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہو گی۔ روپے کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاری زیادہ سے زیادہ کی جا سکے گی۔ ڈالر کی قدر کم ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ یہ ہوگا کہ صنعتی شعبے کیلئے پیداواری لاگت میں کمی ہوگی، یوں اس کا براہ راست اثر مہنگائی کی شرح میں کمی کی صورت میں سامنے آئے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے معاہدے کے تحت تمام 3 ارب ڈالرز موصول ہو چکے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے پیکج کے تحت اب تک 2 ارب ڈالرز کی رقم موصول ہوئی ہے۔ پاکستان کو اگلے ماہ بھی مزید 1 ارب ڈالرز کی رقم موصول ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here