پاکستان سٹاک مارکیٹ، جنوری میں انڈیکس 3 ہزار 733 پوائنٹس بڑھ گیا

204

کراچی: دو سال کے بعد جنوری میں سٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی، جنوری میں انڈیکس 3 ہزار 733 پوائنٹس بڑھ گیا۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔
حکومتی اقدامات کام کر گئے، 24 ماہ کے بعد جنوری میں سٹاک مارکیٹ انڈیکس 10 فیصد بڑھ گیا جبکہ پورے سال میں 100 انڈیکس میں صرف ساڑے 8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
رواں ماہ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں3 ہزار 733 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس میں اضافے کے سبب حصص کی مالیت 400 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی، مقامی سرمایہ کاروں کی دیکھا دیکھی بیرونی سرمایہ کار بھی سٹاک مارکیٹ میں کود پڑے، یہی وجہ ہے کہ ایک سال کے بعد یہ پہلا مہینہ تھا جب سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔
سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ حکومت کے جانب سے ٹریڈنگ پر عائد اعشاریہ 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کی یقنین دہانی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here