ناقص حکومتی پالیسیاں، بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

شہری علاقوں میں یہ شرح 7.3 جبکہ دیہی علاقوں میں 5.3 فیصد نوٹ کی گئی ہے،بھارتی اخبار کا سروے

477

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 45 برسوں بعد 2017ء اور 2018ء کے دوران بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ شہری علاقوں میں یہ شرح 7.3 جبکہ دیہی علاقوں میں 5.3 فیصد نوٹ کی گئی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے معروف اخبارمیں یہ سروے ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے، جب بھارت میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ سیاستدان اس صورتحال کی وجہ حکومتی پالیسیوں کو قرار دے رہے ہیں۔ بھارت میں جولائی 2017ء میں قومی سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here