مِنی بجٹ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا: موڈیز

520

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انوسٹرز سروس کی جانب سے حکومت پاکستان کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے مِنی بجٹ پر تبصرہ کیا گیا ہے جس کے مطابق مِنی بجٹ سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا۔
ریٹنگ ایجنسی کے تجزیے کے مطابق مِنی بجٹ میں برآمدات اور صنعتی شعبے پر توجہ دی گئی ہے، حکومت کی توجہ اخراجات کم کرنے اور آمدنی بڑھانے پر نہیں تھی۔
ایجنسی کے مطابق رواں سال بجٹ خسارہ بلند ہو گا جب کہ مِنی بجٹ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا۔ موڈیز کے مطابق مِنی بجٹ میں ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر توجہ رہی، بجٹ خسارے کا ہدف 5.1 فیصد ہے اور خسارہ 6 فیصد رہے گا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.7 فیصد رہے گا جب کہ مالی سال 2018 میں کرنٹ خسارہ 6.1 فیصد تھا۔
موڈیز کے تجزیے کے مطابق آئی ایم ایف معاہدہ بیرونی فنڈنگ کا مستحکم ذریعہ ہو گا، فنڈ معاہدہ معیشت کو استحکام اور ریفارمز پروگرام میں معاونت فراہم کرے گا اور مالی سال 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.2 فیصد رہے گا۔

1 COMMENT

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here