رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی، ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں0.06 فیصدکا اضافہ

79

کراچی: رواں مالی سال2018-19 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018-19) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.06 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018-19) کے دوران ٹیکسٹائل کی 6 ارب 64 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2017-18) کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 6 ارب 64 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 10.51 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے ایک ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 47 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق بیڈ وئیر کی برآمدات3.27 فیصد اضافے سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 0.89 کے معمولی اضافے سے ایک ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ دوسری جانب خام کپاس کی برآمدات 73 فیصد کمی سے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک رہیں جبکہ کاٹن یارن کی برآمدات17فیصد کمی سے 55 کروڑ ڈالر تک رہیں، تولیہ کی برآمدات 2 فیصد کمی سے 38کروڑ ڈالر رہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here