ایکسپورٹرز کی سہولت کیلئے فیصل آباد کارگو ٹرین اور ایئر ٹرمینل قائم کرنے کا فیصلہ

562

فیصل آباد: ایکسپورٹرز کی سہولت کیلئے فیصل آباد میں کارگو ٹرین اور ائیر کارگو انٹرنیشنل ٹرمینل کاقیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ کاروباری لوگوں کو اپنے سامان کی سستی اور محفوظ آمدورفت میسر ہوسکے یہ بات پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال نے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (نارتھ زون) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری ترقی اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اور اس سلسلے میں حکومت پہلے ہی منی بجٹ میں مراعات کا اعلان کر چکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ون ونڈو آپریشن پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ ایکسپورٹرز کو ایک چھت کے نیچے تمام قسم کے این او سی مل سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے وفاقی ٹیکسوں کو یکجا کیا جائے گا اور اسی طرح صوبائی ٹیکسوں کو بھی یکجا کیا جائے گا۔
اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے سینئر وائس چیئرمین میاں کاشف ضیاء نے بتایا کہ پی ایچ ایم اے کے ممبر سالانہ 3.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کماتے ہیں۔ ارکانِ صوبائی اسمبلی لطیف نذر، میاں خیال کاسترو، سیکریٹری انڈسٹریز ندیم الرحمان ، میاں نعیم احمد، فرخ اقبال نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ دریں اثنا میاں اسلم اقبال نے صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ارکان پارلیمنٹ کی سیاست کا مشن ہے جسے پورا کرنے کے لئے باہم جدوجہد کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here