کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 141 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔
جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا جب کہ کچھ ہی دیر میں کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 140 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40748 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 141 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔