متحدہ عرب امارات، پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ کمی

297

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت میں گزشتہ 13ماہ کے مقابلے میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق اماراتی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق فروری میں پٹرول کی قیمت میں 5 فلس تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
نرخنامے کے مطابق سوپر98 اب 1.95درہم فی لیٹر فروخت ہوگا۔ اس سے پہلے اس کی قیمت دو درہم تھی۔ ای پلس 91 جو اس سے پہلے 1.81درہم فی لیٹر تھا اب 1.76درہم فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here