پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

220

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 204 پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 40 ہزار 624 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا لیکن تھوڑی دیر کیلئے مندی کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا اور 31 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 12 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا جب کہ ٹریڈنگ کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں 73,702,200 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,198,080,673 رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here