طورخم بارڈر کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے: انجینئر دارو خان اچکزئی

513

کرا چی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے وزیر اعظم عمران خان کے طور خم بارڈر کو اگلے چھ مہینے کے دوران مکمل طو ر پر کھولنے کے فیصلے کو سراہا۔ انجینئر دارو خان نے زور دیا کہ اسی طر ح کی سہولیات بلوچستان کے چمن بارڈر پر بھی مہیا کی جا ئیں اور اسے بھی مکمل طور پر آپریشنل بنایا جائے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے دونو ں بارڈرز پر تجا رت کو بڑھانے کے لیے سہولیا ت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اسلامی ممالک کے لوگوں کے درمیان روابط کو بڑ ھایا جائے تاکہ معاشی اور تجا رتی تعلقات کو فرو غ دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقو ں میں کاروبا ری لوگوں کا انحصار زیادہ تر تجارت پر ہوتا ہے جس سے نہ صر ف خطے کو بلکہ دو نوں ممالک کو بھی فا ئدہ ہوگا۔ انہوں نے حکومت کو یاد دلایا کہ وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پاک افغان تجارت کے حوالے سے علیحدہ پالیسی بنائیں گے جو کہ ابھی تک زیر التوا ہے۔ انجینئر دارو خان اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے فرو غ کیلئے پاکستان افغان تجارتی پالیسی کا جلد اعلان کیا جا ئے۔ انہوں نے حکومت سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانز ٹ ٹریڈ پر غور کرنے کا بھی مطالبہ کیا جو کہ خطے میں نئے تجارتی مواقع پیدا کرے گا اور تجارتی سرگر میوں کو کئی گنا تک بڑھا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ساتھ اس قسم کے اقدامات سے پاکستان آنے والے وقتو ں میں تجا رتی مرکز بنے گا۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اْمید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کے سرحدی تجارت کو فرو غ دینے کے اقدامات سے نہ صرف باہمی تجارت بلکہ ٹر انز ٹ تجارت کو بھی فرو غ ملے گا اس کے علاوہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی اور خیبر پختونخواہ اور بلو چستان کے پسماندہ علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انجینئر دارو خان اچکزئی نے وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد کی کوششوں کو بھی سراہا جو انہوں نے پاکستان افغان تجارت کو چمن اور طورخم بارڈر کے ذریعے فرو غ دینے کیلئے کیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان حکومت پر زور دے کہ افغانستان اس قسم کی تجارت کو بڑھا نے کے لیے طور خم اور چمن با رڈر پر سہولیات فراہم کرے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here