سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں اب تک 70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے، سی پیک سیکرٹریٹ

84

اسلام آباد: سی پیک سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا، سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں اب تک 70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے جبکہ چینی باشندوں کی تعداد 10 ہزار ہے ، چین خطے میں معاشی خوشحالی اور روابط چاہتا ہے اس مقصد کے لئے 6 اقتصادی راہداریاں شروع کی ہیں جن میں سے ایک سی پیک ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان ایک اہم قدم ہے۔
سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ منصوبہ کے تحت 15 سال کے دوران 2.3 ملین نئی ملازمتیں پید اکرنے میں مدد ملے گی۔ افرادی قوت کی تربیت، فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے لئے پاکستان کو چین سے مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان طبقہ کو ہنرمند بنا کر سی پیک کے تحت پیداہونے والی افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔
انہوںنے بتایاکہ بنیادی ڈھانچے و توانائی کے شعبوں پر خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سڑک ایک خطہ منصوبے کے تحت سی پیک میں سڑکوں اور ریل کے نیٹ ورک کی ترقی اور بہتری کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں دوطرفہ تعاون بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک کے تحت 2030ء تک روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here