سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی درمیان ڈیجیٹل کرنسی سے استفادہ کا معاہدہ طے پا گیا

734

ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مالیاتی معاملات میں ڈیجیٹل کرنسی سے استفادے کا معاہدہ طے پاگیا۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) اور متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی دونوں ملک مقررہ تکنیکی طریقے سے مالیاتی امور کے لئے استعمال کریں گے۔ فریقین نے اس منصوبے کو ” عابر” کا نام دیا ہے۔
دونوں ممالک نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اس کی بدولت ترسیل زر کے اخراجات کم ہوں گے اور تکنیکی خطرات سے نمٹنا آسانی ہوگا۔ دونوں ملک مرکزی ترسیل سسٹم کیلئے ڈیجیٹل کرنسی سے بھرپور استفادہ کریں گے۔ مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کئی ممالک کے سینٹرل بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین کے سلسلے میں “پروف آف کانسیپٹ” کے نتائج جاننے سمجھنے کیلئے تجربات شروع کردیئے ہیں۔ ساما اور اماراتی سینٹرل بینک نے بھی مبینہ ممالک جائزے کے بعد اس تجربے سے استفادہ کا ذہن بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here