اسلام آباد: رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فوجی فوڈز کے بعد از ٹیکس نقصان 2 ارب 85 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کو کمپنی کی طرف سے بھجوائے نوٹس کے مطابق 31 دسمبر 2018ء کو ختم ہونے والے سہ ماہی کے دوران پچھلے مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں نقصان میں 24.5 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ دسمبر 2017ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران یہ نقصان 2 ارب 29کروڑ روپے رہا تھا۔