اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مالیاتی پالیسی کااعلان کل کرے گا۔ گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل جمعرات کو کریں گے۔
گزشتہ سال نومبر میں اعلان کی جانے والی مالیاتی پالیسی میں شرح سود میں 150بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا اور جنوری 2018ء سے اب تک سٹیٹ بینک 425 بیسز پوائنٹس کا مجموعی طورپر اضافہ کرچکا ہے۔ نئی مالیاتی پالیسی میں معاشی شعبے کی کارکردگی اور اس سلسلہ میں معیشت کی بہتری کے لے کئے جانے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جائے گا۔