پی آئی اے کی بحالی کے بعد نجکاری پر کام ہوگا: میاں محمد سومرو

228

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و نجکاری میاں محمد سومرو کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کی بحالی کے بعد ادارے کی نجکاری پر کام ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ پی آئی اے ہیڈ آفس کی منتقلی کے حوالے سے مکمل جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
قومی ائیر لائن کی نجکاری سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری فاسٹ ٹریک پر نہیں، ابھی پی آئی اے کی بحالی کا کام جاری ہے جس کے بعد نجکاری پر کام ہو گا۔
میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر مزید بہتری لائی جائے گی۔
واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ ہوا بازی ڈویژن کے آفس کا وفاقی دارالحکومت میں ہونا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here